کئی بیماریاں پھوٹنے کا اندیشہ ،متعلقہ انتظامیہ لے خبر :عوام
احسان انقلابی
مینڈھر//جامع مسجدانور قاسم نگر کے سامنے پل کے متصل گندگی کے ڈھیر اہلیان قاسم نگر اور راہ گیروں کیلئے کسی مشکل سے کم نہیں۔اس سلسلے میں مقامی عوام نے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بس سٹینڈ سے قاسم نگر پل کے متصل و مرکزی جامع مسجد انور کے سامنے گندگی کے ڈھیر جمع ہیں اور آئے روز ٹرالی،ٹریکٹر کے ذریعے مزید گندگی وہاں ڈالی جارہی ہے جس سے علاقہ میں بدبو پھیلی ہوئی ہے اورکئی طرح کی بیماریاں پھوٹنے کا اندیشہ لاحق ہے۔علاقہ کے چند افر اد نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہاں سے ہزاروں راہ گیروں اور مسافروں کا گذر ہر روز ہوتاہے۔ گندگی کی وجہ سے انہیں سخت پریشانیوںکا سامناکرنا پڑتاہے جبکہ اسی کے قریب مرکزی جامع مسجد انور بھی واقع ہے جہاں نماز جمعہ کے اجتماع میں ہزاروں لوگ شرکت کرتے ہیں،اور پنج وقتہ نمازوں میں بھی نمازیوں کی بڑی تعداد یہاں سے گزرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ یہاں پر نکاسی پانی کا کوئی معقول بندوبست نہ ہے اور نہ ہی ڈرین و نالیوں کا کو کوئی بہتر نظم ہے۔وہیںبرساتمیں نمازیوں اور راہ گیروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتاہے۔ متعدد بار اہلیان قاسم نگر و قرب جوار کی عوام نے بذریعہ تحریری درخواست محکمہ دیہی ترقی سے اس حوالے سے رجو ع کیا تھا لیکن تاحال اس نسبت کوئی قدم نہ اٹھا یا گیا ہے۔ اہلیان علاقہ کا مطالبہ ہے کہ فی الفور گند گی ڈالنے والوں کو پابند کیا جائے اور نکاس کیلئے انتظام کیا جائے ۔