نرندر دت کو سبھا کا صدر منتخب کیا گیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍آل جموں وکشمیر میگھ سبھا کے احاطے میں سبھا الکشن کمشنر اور مشاورتی بورڈ کے ممبر بی ڈی بھگت کی قیادت میں سبھا کا انتخابات کا انعقاد کیا گیا جہاں نرندر دت کو سبھا کا صدر منتخب کیا گیا جبکہ شام لال کو نائب صدر کے عہدے کیلئے منتخب کیا گیا اور ڈاکٹر جیت بدھاچاریہ کو بھی نائب صدر منتخب کیا گیا ۔ اس موقع پر امر ناتھ کو سبھا کا خزانچی منتخب کیا گیا ۔وہیں سورن بھگت ،نیلم کماری ،کرشن لال ،دیوی داس،ستپال ،اشوک کمار،پرمویر بھگت کو ممبر منتخب کیا گیا ۔وہیں راجندر بھگت کو آرگنائزنگ سیکریٹری ،ایڈکوکیٹ اشوانی بھگت لیگل سیل کا صدر اور لکشمی داس کو ایگزکیوٹیو ممبرمنتخب کیا گیا ۔اس موقع پر نرندر دت نے شرکاء کو یقین دہانی کروائی کہ ان کی ٹیم طبقہ کی ترقی کیلئے کام کرے گی ۔