سمردی فنانس لمیٹڈ ، ایس کے بزنس کارپوریشن اور مہاجن کمپنی فہرست میں شامل
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ کرائم برانچ جموں نے سمردی فنانس لمیٹڈ ، ایس کے بزنس کارپوریشن اور مہاجن کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر وکاس مہاجن اور لوکیش مہاجن ولد بال کرشن مہاجن ساکنہ گوڑھا بخشی نگر ، جموں کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کیاجو جعلی سمردی فنانس لمیٹڈ ، ایس کے بزنس کارپوریشن اور مہاجن کمپنی کے نام سے جعلی کمپنیاں چلاتے ہوئیے مجرمانہ سازشوں کے تحت لوگوں کو دھوکہ دے رہے ہیں۔اس سلسلے میںڈی کے گپتا ولدکرشن لال گپتا ساکنہ پلاٹ نمبر 13 ، لین نمبر 1 پلووڑہ جموں نے کرائم برانچ جموں میں ایک تحریری شکایت درج کروائی کہ یہ دونوں لوگوں کے ساتھ جعلی کمپنیاں چلا کر دھوکہ کر رہے ہیں جہاں انہوںنے کافی پیسہ لوٹا ہے ۔وہیں ان تین کمپنیوں میں سے صرف ایم / ایس سمردی فنانس لمیٹڈ اس سے قبل ریزرو بینک آف انڈیا میں رجسٹرڈ تھی ۔وہیںضابطے کے مطابق کرائم برانچ جموں کے ذریعہ ابتدائی تحقیقات میں واضح ہوا کہ ملزمان وکاس مہاجن اور لوکیش مہاجن نے ایک دوسرے کے ساتھ ملی بھگت میں مجرمانہ سازش کی ہے جہاں کوئی لوگو ں سے پیسا لوٹا گیا ہے ۔