کانگریس نے رہبر کھیل اساتذہ کو باقاعدہ بنانے کی مانگ کی

0
0

رہبرِکھیل2017 اسکیم کے تحت بھرتی امیدواروں کو تسلیم کرنے کی ضرورت
لازوال ڈیسک

جموں؍؍جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر ، جی ایم سروڑی نے جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر ، مسٹر منوج سنہا اور ان کی انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ رہبرِ کھیل فزیکل ایجوکیشن اساتذہ کی ملازمتوںکو باقاعدہ کیا جانا چاہئے جو یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹ س محکمہ میں کام کر رہے ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ انھیں سات سال تک حقیرمعاوضے پر رکھنا سراسر ناانصافی ہے اور مساوی کام ، برابر تنخواہ کے اصول کے خلاف ہے۔سروڑی نے آل جموں و کشمیر رہبرکھیل اساتذہ کی نمائندہ فورم کے ساتھ اظہار یکجہتی کی اور ان کے مسائل پرتشویش کا اظہار کیا ‘جن کاوفد ان سے ملاقی ہوا۔سروڑی نے کھیلوں کے فروغ اور طلبا کی مجموعی جسمانی نشوونما میں ان کی خدمات کو اہم قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ رہبر کھیل اسکیم 2017کابینہ کے فیصلے کے تحت لگائے گئے ہیں جنہیںمستقل کیاجاناچاہئے۔انہوں نے کہاکہ پہلے دو سالوں کے لئے رہبرصحت مطابق کی طرزپر3000 روپئے اور مزید چار سال کی مکمل کرنے پر4000 روپیہ ماہانہ انتہائی حقیرسے معاوضہ ہے اور کہا کہ یہ روزانہ کم سے کم اجرت سے بھی کم ہے۔سروڑی نے کہا کہ رہبر کھیل اسکیم کے تحت ایسے 3000 کارکنوں وکم و بیش خاندانوں کوکساد بازاری کے دور میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑا ہے ، کیوں کہ اتنی معمولی اجرت پر زندگی گزارنا مشکل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ملازمین تمام تر ہمدردی اور دیکھ بھال کے مستحق ہیں ، خاص طور پر اس کردار کے لئے جو وہ نوجوان نسل کی نشوونما کے لئے ادا کررہے ہیں۔جموں و کشمیر کانگریس کے نائب صدر نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ جو ملک کے مختلف حصوں میں مابعد تنخواہ سازی کے ماڈل کا مطالعہ کرکے رہبر کھیل کارکنان کے مطالبات پر غور کریں کیونکہ فزیکل ایجوکیشن اساتذہ کم کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس آر او 202 میں حالیہ کورس کی اصلاح کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ان مطالبات پر غور کرنے کے مستحق ہیں جس کے تحت خدمات کی مدت میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کارکنوں پر بھی اسی طرح کی منطق کا استعمال کیا جانا چاہئے ، انہوں نے مزید کہا کہ ان کی خدمات کو باقاعدہ بنا کر انہیں جسمانی تعلیم کے اساتذہ کی طرح موڈ میں رکھا جانا چاہئے۔اس وفد میں دیگران کے علاوہ راجہ شفیق احمد ، عادل اقبال ، فردوس راتھر ، عابد حسین ملک ، مدثر میر ، ناصر علی اور ارشاد اقبال شامل تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا