ستر برس سے زائد عمر کے پنشنروں کی پنشن میں بیس فیصد اضافہ کیا جائے :سمپت پرکاش
کم پنشن لینے والے پنشنروں کے حق میں گزشتہ ایک سال کا ڈی اے واگزار کیا جائے :شیخ ریاض احمد
لازوال ڈیسک
جموں ؍؍جموں وکشمیر پنشنر ویلفیئر فیڈریشن ؍سینئر اسٹیزس سول سوسائٹی جو ہند مزدور سبھا کے ساتھ منسلک ہے اور تین لاکھ پنشنروں کے مفادات کیلئے کام کر رہی ہے ‘کے صدر سمپت پرکاش کی قیادت میں ایک ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے یہاںایک پریس کانفرنس میں کہاکہ جموں وکشمیر پنشنر مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں ۔اس موقع پر فیڈریشن کے ممبران وعہدیداران جوموجودتھے ۔ان میں شیخ ریاض احمدنائب صدرصوبہ جموں،محی الدین بھٹ سرپرست کشمیر ،شام پرکاش، سرپرست صوبہ جموں ، محمداسلام ملک ،چیئرمین چناب ویلی ،بی این سنگھ صدرضلع جموں، اعجازقاضی مشیر جموں صوبہ،جی ایم ماگرے ، چیف آرگنائزر کشمیر صوبہ، محمد اکبر میر ،جی ایم پروانہ،جی ایم پنوں ،اے راشد ٹاک،غلام حسن خاگ ، محمد ایوب شی شامل ہیں۔وہیں شرکاء نے کہا کہ پنشنروں کے مسائل کو لیکر ایل جی کے مشیروں، چیف سیکریٹری و دیگران کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا۔اس سلسلے میں انہوںنے کہاکہ ہمارے مطالبات میں ستر سال سے زائد عمر والے پنشنروں کی پنشن میں بیس فیصد اضافہ کیا جائے ۔انہوںنے کہاکہ جموں وکشمیر کے پنشنروں میں اضافہ کیا جائے ۔انہوںنے کہاکہ ریاستی پنشنروں کے حق میں ڈی اے کا فیصلہ قابل داد قدم ہے۔صدر سمپت پرکاش نے کہاکہ ہماری تنظیم بیس اضلاعمیں کام کرر ہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ اسی سال کی عمر کی حد پار کرنے کے بعد ہمیں بیس فیصد ملتا ہے ۔انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل نے انسان کی عمر کو اوسطاً 68برس قرار دیا ہے لیکن اسی سال کے بعد یہ ملتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ جموں وکشمیر میں یہ بیس فیصد ستر برس کی عمر کے بعد ضرور ملنا چاہئے ۔موصوف نے کہاکہ ڈی اے پر پابندی عائد کی گئی ہے جس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔انہوںنے کہاکہ کم پنشن لینے والے پنشنروں کے حق میں گزشتہ ایک سال کا ڈی اے واگزار کیا جائے ۔انہوںنے کہا کہ جموں وکشمیر انڈسٹریز کے تین ہزار پنشنروں کو لیو اجرتیں چار برسوں سے نہیں مل رہی تھی کو اب واگزار کیا گیا لیکن ایرئر بھی دیا جانا چاہئے ۔انہوںنے کہاکہ گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے پنشنروں کی دو سال سے فائل زیر التواء ہے کو واگزار کیا جائے ۔موصوف نے کہا کہ عارضی ملازمین کی اجرتیں دی جائیں اور کم سے کم اجرت ایکٹ کو نافذ کیا جائے ۔انہوںنے کہاکہ بجلی کے ملازمین کے مسائل کا حل کیا جائے جس کیلئے وہ جد و جہد کر رہے ہیں۔اس موقع پر دیگر لوگوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنشنروں کو چناب ویلی میں کوٹا دیا جائے تاکہ پنشنر مشکلات سے نجات حاصل کر سکیں ۔