’اپنی پارٹی سے کئے گئے وعدے وفاہونگے‘

0
0

جموں وکشمیر میں فورجی انٹرنیٹ کی بحالی پر الطاف بخاری کاوزیر اعظم اور وزیر داخلہ کے تئیں اظہارِ تشکر
لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری نے جموں وکشمیر میں فور جی انٹرنیٹ خدمات کی بحال کر کے عوام کی دیرینہ مانگ پورا کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ یہاں جاری ایک پریس بیان میں بخاری نے کہاکہ ’’ میں وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کا شکرگذار ہوں جنہوں نے اپنی پارٹی کے ساتھ کئے ہوئے وعدے کو عملی جامہ پہناتے ہوئے فورجی انٹرنیٹ بحال کیا جس سے عوام خاص طور سے کاروباری اور طلبا طبقہ جات کو باہری دُنیا سے بلاخلل رابطہ کرنے میں مددملے گی‘‘۔اپنی پارٹی صدر نے اِس معاملہ کو حکومت ِ ہند کے ساتھ پرزور طریقہ سے اُجاگر کرنے کے لئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔ بخاری نے کہاکہ اُنہیں اُمید ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے ساتھ ملاقات کے دوران جموں وکشمیر کے لوگوں کی سماجی، اقتصادی اور سیاسی خواہشات سے متعلق کئے گئے دیگر وعدوں کو بھی پورا کریں گے، میرا یقین ہے کہ مودی وعد ہ وفا کرنے والے شخص ہیں، مجھے اُمید ہے کہ گذشتہ ماہ اُن کے ساتھ ہوئی میٹنگ کے دوران کئے گئے دیگر وعدوں کو بھی اعزاز بخشیں گے ‘‘۔بخاری نے کہاکہ اپنی پارٹی ملک کی قیادت کے سامنے اُجاگر کئے گئے مطالبات کو پورا کرنے کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے مزید کہا’’ مجھے اُمید ہے کہ اپنی پارٹی نے جو دیگر مطالبات اُجاگر کئے ہیں، خاص کر اسٹیٹ ہڈ کی بحالی کو بھی جلد پورا کیاجائے گا‘‘۔انہوں نے کہاکہ حکومت ِ ہند اہم اعتماد سازی اقدامات کے ذریعے خطہ کے لوگوں میں پائی جارہی اجنبیت اور الگ تھلگ ہونے کے احساس کو ختم کرنے میں گہری دلچسپی رکھتی ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا