80 فیصد نوجوانوں کو پانچ برسوں میں روزگار فراہم کرنا میرا ہدف : منوج سنہا

0
0

فارورڈ یو ایس ۔ انڈیا انشیٹو کانفرنس 2021۰لفٹینٹ گورنر کا کلیدی خطبہ
لازوال ڈیسک

جموں؍؍جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ اگلے پانچ برسوں کے دوران جموں وکشمیر کے 80 فیصد نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرانا میرا ہدف ہے۔انہوں نے کہا کہ میری حکومت کا مقصد یہ ہے کہ نوجوان جموں وکشمیر کی ہمہ گیر تعمیر و ترقی کا انجن بنا پائیں۔موصوف ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز ایک تقریب سے ورچول خطاب کے دوران کیا۔ان کا کہنا تھا: ’جموں وکشمیر کے 80 فیصد نوجوانوں کو پانچ برسوں کے اندر اندر روزگار کے مواقع فراہم کرنا میرا ہدف ہے۔ اور میری حکومت ان کے لئے یہ بات ممکن بنانا چاہتی ہے کہ نوجوان جموں وکشمیر کی معاشی و معاشرتی ترقی کے فروغ کے انجن بن جائیں‘۔انہوں نے مزید کہا کہ میری خواہش ہے کہ جموں و کشمیر کا ہر بچہ ترقی کرکے ایک کامیاب ا?دمی بن جائے۔موصوف نے کہا کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اس طرح نکھارا جاتا ہے کہ ہر نوجوان جموں وکشمیر کی خوشحالی و تعمیر و ترقی میں اپنا رول ادا کر سکے۔ لفٹینٹ گورنر نے دُنیا بھر کے طلاب اور مقررین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم و فضل اور توانائی سے بھر پور نوجوان ایک نیا مستقبل بنانے جا رہے ہیں اور انہیں روائتی فند و نصحیت کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ انہیں تو صرف اس بات کی آگاہی حاصل کرنا ہے کہ وہ کون ہیں اور کیا چاہتے ہیں ۔ چانکیہ کا ذکر کرتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ دُنیا کی سب سے بڑی طاقت نوجوان ہیں اور بھارت کی پچاس فیصد آبادی 25 سال سے کم عمر کے نوجوان ہیں اور 65 فیصد 35 سال سے کم عمر کے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ بھارت کی نوجوان آبادی اور موافق ماحول سے ملک کو عالمی صنعت کاروں اور کارپوریٹروں کی مقبول ترین منزل کے طور پر ابھر رہا ہے ۔ بعد میں ایک تبادلہ خیال اجلاس بھی منعقد کیا گیا جس میں لفٹینٹ گورنر نے طلاب کے سوالات کا جواب دیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا