پونچھ:معمولی بحث وتکرارپر فوجی اہلکاروں نے نوجوان کو کیا لہولہان

0
0

نازک حالت میں جموں منتقل؛مقامی لوگوں کا فوج کیخلاف احتجاج،غصے کی لہر
سید نیاز شاہ

پونچھ ؍؍سرحدی ضلع پونچھ میں آج حالات اس وقت پر تناؤ ہو گئے جب فوجی اہلکاروں نے ایک مقامی نوجوان کو شدید زد و کوب کرتے ہوئے نیم مردہ حالت تک پہنچا دیا جسے علاج و معالجہ کیلئے ضلع اسپتال پونچھ لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی حالت نازک قرار دیتے ہوئے اسے فوری طور پر جموں منتقل کر دیاہے۔۔علاقے میں شدید گم و غصے کی لہر پائی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایک مقامی نوجوان محمد یونس ولد محمد بشیر کی مالٹی گیٹ پر آرمی جوانوں سے کسی بات پربحث وتکرار ہوگئی اوریہ تلخ کلامی مارپیٹ تک جاپہنچی، فوجی اہلکاراس نوجوان پرٹوٹ پڑے اور اس کی شدیدمارپیٹ کرتے ہوئے اِسے نیم مردہ حالت تک پہنچادیا۔ذرائع نے بتایاکہ محمد یونس ہفتہ کی صبح جب گیٹ سے گزرا تو کسی بات پر آرمی والوں سے اسکی بحث ہو ئی باتوں ہی باتوں میں نوبت دھکہ مکی تک آپہنچی۔ پوسٹ سے قریب بھاری تعداد میں لوگ جمع ہوگئے اور فوجی اہلکاروں کی جانب سے شدید مارپیٹ کاشکاربنایہ نوجوان زخمی ہو گیا جسے فوراً ہی ضلع صدر ہسپتال پونچھ میں پہنچایاگیا جہاں پر اس کے ورثاء کے صحافیوں کو بتایا صبح جب یہ گیٹ سے گزرا تو آرمی اہلکاروںنے اسے پیٹا ۔پونچھ ایمرجنسی میں اس کا علاج معالجہ ہوا اور بعد میں اس کی حالت انتہائی خراب دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے اسے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کیلئے منتقل کیا۔ورثاء کے مطابق پولیس کو بھی واقع کی جانکاری دے دی گئی ہے اور پولیس معاملے کی تحقیق میں جٹی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا