ٹرانسپلانٹ تو ہو ہی گیا ہے!

0
0

سابق آئی اے ایس افسر ڈاکٹر شاہ فیصل کا دل بدل گیا ہے: جتیندر سنگھ
لازوال ڈیسک

جموں؍؍وزیر اعظم دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ سابق آئی اے ایس افسر ڈاکٹر شاہ فیصل کا دل بدل گیا ہے اور تب ہی وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے گن گانے میں لگے ہوئے ہیں۔موصوف نے ہفتے کو یہاں ترکوٹہ نگر میں واقع بی جے پی ہیڈکوارٹرز میں ایک پریس کانفرنس کے دوران شاہ فیصل سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا: ‘اس بات پر ہمیں الجھنے اور اپنا دماغ کھپانے کی ضرورت نہیں ہے۔ موٹی بات یہ ہے کہ اْن کا دل بدل گیا ہے۔ اگر ہارٹ ٹرانسپلانٹ ہوتا تو آپ یہ نہیں پوچھتے کہ جنرل لائن میں ہوا ہے یا لوکل میں۔ ٹرانسپلانٹ تو ہو ہی گیا ہے’۔بتادیں کہ ڈاکٹر شاہ فیصل، جنہیں پانچ اگست 2019 کے بعد نظربند کیا گیا تھا، پچھلے کچھ ہفتوں سے ٹوئٹر پر وزیر اعظم نریندر مودی کی بہت سراہنا کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ شاہ فیصل کی سوچ میں اچانک اور مبینہ تبدیلی نے سوشل میڈیا پر ایک نہ تھمنے والی بحث کو جنم دیا ہے۔پریس کانفرنس کے دوران جب ایک نامہ نگاروں نے جتیندر سنگھ سے پوچھا کہ ‘کیا فور جی کی طرح جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بھی جلد بحال ہو جائے گا؟’ تو ان کا جواب تھا: ‘آپ کے سوال پر بجلی بھی گل ہو گئی’۔موصوف نے کہا کہ مرکزی حکومت کھلے ذہن کے ساتھ کسانوں کے معاملے کے حل میں لگی ہوئی ہے۔ تاہم ساتھ ہی کہا کہ جو بھی قوانین بنائے گئے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا