سکندر نورانی کے والد مظفر حسین کی وفات پر ٹیچرس جوائنٹ ایکشن کمیٹی سرنکوٹ کاظہار افسوس

0
0

کہا مرحوم اپنے دور کے ایک اچھے استاد مانے جاتے تھے،ان کا سماج کے اندرنمایاں کردار تھا
منظور حسین قادری
سرنکوٹ؍؍ٹیچرس جوائنٹ ایکشن کمیٹی سرنکوٹ کی طرف سے جاری ایک بیان میں سکندر نورانی کے والد مرحوم کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم اپنے دور کے ایک اچھے استاد مانے جاتے تھے ۔ان کی محنت اور بچوں کے ساتھ محبت اس قدر تھی جسے سرنکوٹ کی عوام کبھی بھلا نہیں سکتی ان کا سماج کے اندر بھی بہترین رول رہتا تھا۔ریٹائرمنٹ کے بعد بی انہوں نے عوام کی بہت خدمت کی اور ہاڑی لوہر لیفٹ کہ وہ سابقہ سرپنچ بھی رہ چکے ہیں۔ اساتذہ کا کہنا تھا کہ پورے سماج کو ان کی کمی محسوس ہو رہی ہے۔ انہوں نے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی اور لواحقین کو صبر جمیل کی تلقین کی اور کہا کہ ہم سکندر نورانی جو اس وقت موجودہ سرپنچ ہیں کے ساتھ ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔اس موقع پر ٹیچرس جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ضلع صدر سید شاہنواز کاظمی کے ہمراہ تحصیل صدر سرنکوٹ بدرودین راتھر ،سید محمد یوسف شاہ زونل صدر سرنکوٹ ،غلام محی الدین چیف ایڈوائزر ضلع ،سید علی مرتضی شاہ چیف پبلسٹی سیکرٹری ،چوہدری نور احمد نائب صدر سرنکوٹ، عبدالقوی سیکریٹری نشرواشاعت ،عبدالوارث ،سید انجم شاہ ،مشتاق ملک ،نعیم خان ،چودھری مقصود احمد ،نازش اقبال ،عبدالمجید ،رفیق ملک و دیگر بھی موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا