میرے دروازے ہر بھدرواہی کے لیے کھلے ہیں :شیخ محبوب اقبال
ساجد طفیل لون
بھدرواہ ؍؍ موسم سرما شروع ہوتے ہی بھدرواہی سیاست دان بھدرواہ کو خیر آباد کہہ کر جموں کا رُخ کرتے ہیں مگر ان سب سے الگ نیشنل کانفرنس کے امیدوار شیخ محبوب اقبال نے امسال سردیوں کا موسم اپنی عوام کے ساتھ گزار کر ان کے دل جیت لیے جس کا ثبوت اس بات سے ملتا ہے کہ کہ اکثر کانگریس کارکنان نے اپنی پارٹی کو خیرآباد کہہ کر شیخ محبوب اقبال کی قیادت میں نیشنل کانفرنس کا دامن تھام رہے ہیں ۔ اس سلسلے میںلازوال سے بات کرتے ہوئے شیخ محبوب اقبال نے کہا کہ میں بھدرواہ کا بیٹا ہوں اور میں اپنا فرض نبھانے کے لیے سیاست میں آیا ہوں جس سے مجھے دلی سکون ملتا ہے۔انہوںنے کہاکہ جب میں کسی مجبور نوجوان ،بزرگ یہاں تک کہ کسی بھی بھدرواہی کے کام کرتا ہوں تو دلی سکون ملتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ ہر بھدرواہی کیلئے میرے گھر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔ لوگ جب چاہیں آسکتے ہیں اور مجھ سے جو ہو سکے گا میں کروں گا۔انہوںنے پارٹی میں شامل ہونے نئے شرکاء کا خیرمقدم کیا ۔س