سرحدی گاؤں بالاکوٹ میں محکمہ زراعت نے یک روزہ کسان میلہ منعقد کیا

0
0

سرفرازقادری
پونچھ//سب ڈویژن مینڈھر کے بالاکوٹ میں محکمہ زراعت کی جانب سے کسان میلہ منعقد ہوا جس میں چیف ایگریکلچر آفیسر پونچھ کے علاوہ سب ڈویژن کے افسران ، تحصیلدار بالاکوٹ ،سرپنچ پنچایت حلقہ بالاکوٹ نصرت شاہین اور کثیر تعداد میں کسانوں نے شرکت کی ۔وہیںمیلے کی مہمان خصوصی بی ڈی سی چیئرپرسن بالاکوٹ شمیم اختر نے میلے کا افتتاح کیا جہاں کسانوں کو مختلف اسکیموں کے متعلقجانکاری فراہم کی گئی۔وہیں سرپنچ بالاکوٹ نے چیف ایگریکلچر آفیسر اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی آخر میں نمبردار بالاکوٹ ایاز خان بالاکوٹوی نے محکمہ ایگریکلچر کے چیف اور ان کی ٹیم کے ساتھ تحصیلدار بالاکوٹ قدیر الرحمان، بی ڈی سی چیئرپرسن ،سرپنچ بالاکوٹ اور کسانوں کا اس میلے میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا