نو منتخب کونسلر نے ایمرجنسی وارڈ میں تعینات ڈاکٹر کے ساتھ بدسلوکی کی

0
0

رام بن ضلع ہسپتال کے ڈاکٹروں کا الزام،کہا گالیاں اور دھمکیاں بھی دی گئیں
مشکور احمد
رام بن ؍؍مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں ضلع ہسپتال کے عملہ نے علاقے کے نو منتخب کونسلر پر ایمرجنسی وارڈ میں تعینات ڈاکٹر کے ساتھ بد سلوکی کرنے اور انہیں ڈرانے ، دھمکانے کا الزام عائد کیا ہے۔ اس ضمن میںہسپتال کا عملے نے نو منتخب کونسلر کے خلاف احتجاج کیا ۔وہیںڈاکٹر قیوم کا الزام ہے کہ ایمرجنسی وارڈ میں تعینات ڈاکٹر کے ساتھ نو منتخب کونسلر نے بدسلوکی کی ہے اور دھمکی بھی دی ہے۔اس معاملے پر ڈاکٹر قیوم کا کہنا ہے کہ نو منتخب کونسلر نے فون پر گالی دیتے ہوئے دھمکیاں دی ہیں۔وہیں پورے عملہ کے ہڑتال پر جانے کی وجہ سے ضلع ہسپتال کے او پی ڈی میں مریضوں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور چیف میڈیکل آفیسر رام بن ضلع ہسپتال پہنچے اور حالات کا جائزہ لیا۔ تاہم ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے نے ڈپٹی کمشنر کے ساتھ بات چیت کی جہاں موصوف نے انہیں یقین دلایا کہ آپ کے ساتھ جو ہوا ہے اس پر قانونی کاروائی کی جائے ۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا