لازوال ڈیسک
جموں؍؍جو مفرور اپنی گرفتاری سے بچنے کے لئے مستقل طور پر فرار ہیں اور عدالتمیں تحقیقات یا مقدمے کا سامنا کررہے ہیں ، کرائم برانچ جموں نے ان کے خلاف کاروائی شروع کرنے کے سلسلے میں اعلان کرتے ہوئے کہاکہ انہیں مجرم قرار دینے کیلئے سخت کاروائی شروع کی گئی ہے ۔ قبل ازیں ناقابل ضمانت وارنٹ بھی اس سلسلے میںجاری کئے گے چونکہ یہ مجرم گرفتاری سے بچنے کے لئے مقامات میں بار بار تبدیلی کرکے پولیس اور دیگر ایجنسیوں کو مستقل دھکیل رہے ہیں ، لہذا مزید سخت اقدامات اپنانے کی ضرورت محسوس کی گئی اور مجرموں کے خلاف کرائم برانچ جموں کی جانب سے قانونی فریم کے تحت کارروائی کی کا سلسلہ شروع کیا گیا ۔