نئی دہلی// غیر ملکی تجارت کے تاجروں کی تنظیم انڈین ایکسپورٹرز فیڈریشن (ایف آئی ای او) نے جنوری 2021 میں برآمدات میں اضافے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہندوستانی اور بین الاقوامی معیشت میں بہتری کی علامت ہے۔
فیو کے چیئرمین شرد کمار صراف نے منگل کو یہاں کہا کہ رواں سال جنوری میں غیر ملکی تجارت کے اعداد و شمار مثبت رہے ہیں۔ تقریبا تمام اہم اشیاء میں ایک موثر نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ مستقبل میں برآمدات میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف معاشرتی زندگی بلکہ معیشت بھی کووڈ کی موثر ویکسین کے ساتھ پٹری پر آرہی ہے۔
مسٹر صراف نے بتایا کہ اعداد و شمار سے اشارہ ہوتا ہے کہ جواہرات اور زیورات کی صنعت مزدوری پر مبنی صنعتوں کے خراب دن گزر چکے ہیں اور ان کا کام تیزی سے معمول کے مطابق ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو جلد سے جلد ‘روڈ ٹیپ’ اسکیم کو نوٹیفائڈ کرنادینا چاہئے جس سے کاروبار میں غیریقینی کی صورت حال کا خاتمہ ہوسکے، بیرون ممالک میں نئے معاہدوں پر دستخط ہوسکے۔ اس کے علاوہ حکومت کو برآمدات بڑھانے کے دیگر منصوبوں کی بھی وضاحت کردینا چاہئے۔