ادھم پور میں موروں کو پکڑ کر قرنطینہ میں رکھنا شروع

0
0

جموں،// جموں و کشمیر میں محکمہ وائلڈ لائف نے ضلع ادھم پور کے دندال نامی گائوں میں موروں کو پکڑ کر قرنطینہ میں رکھنا شروع کر دیا ہے۔

یہ اقدام دندال میں چند روز قبل ایک مور اور ایک گھریلو پرندے کا ایوئین فلو ٹیسٹ مثبت آنے کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔

ادھم پور کے وائلڈ لائف رینج آفیسر راکیش شرما نے بتایا کہ دندال نامی گائوں کے ایک کلو میٹر کے ریڈیس میں موجود تمام موروں کو قرنطینہ میں رکھا جا رہا ہے جبکہ گھریلو پرندوں کو ایس او پیز اور گائیڈ لائنز کے تحت ڈسپوز آف کیا جا رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا