حکومت کسانوں کو کچلنے پر تلی ہے:راہل، پرینکا

0
0

نئی دہلی// کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے حکومت پر کسانوں کو کچلنے کا الزام عائد کرتے ہوئے آج کہا کہ جس طرح سے پولیس کسانوں کو روکنے کے لئے کام کررہی ہے اسے دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ حکومت نے اپنے لوگوں کے خلاف ہی محاذ کھول دیا ہے۔
مسٹر گاندھی نے کہا’مودی حکومت کاکام کرنے کا طریقہ ہے-ان کو چپ کردو، ان کو کنارے کردو ان کو جم کر کچل دو، پل بناو لیکن دیوارمت چنو۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں لکھا ہے کہ حکومت نے کسانوں کے درمیان گفتگو اور اتحاد کے لئے بنائے گئے تمام ٹویٹراکاونٹ بندکردیے ہیں۔
محترمہ واڈرا نے سوال کیا کہ کیا وزیراعظم نریندرمودی کسانوں کے ساتھ جنگ کررہے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا اورکہا وزیراعظم جی، اپنے کسانوں سے ہی جنگ۔‘‘
اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک ویڈیو بھی ٹویٹ کیا ہے جس میں کسانوں کے دھرنے کے مقام پر بھاری تعداد میں تعینات پولیس فورسز کو اسلحوں کے ساتھ لیس کرکے دکھایا گیا ہے۔ پولیس کی ٹکڑیاں بھاری بھرکم بنے بیریکیٹر کے پیچھے کسانوں کوروکنے کے لئے تعینات ہیں۔
کانگریس محکمہ مواصلات کے چیف رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا’’محترم مودی جی، کاش یہ قلعہ بندی دہلی بارڈر کے بجائے چین کی سرحد پر کرتے۔ آپ کیسے وزیراعظم ہیں۔ چین کا نام لینے سے ڈرتے ہیں، اور ان داتا کو باڑ نوکیلے تار اور کیلوں سے روکتے ہیں۔ کسان ملک کا پیٹ پالنے کے لئے فصلیں روپتا ہے اور جھوٹی کسان دوست حکومت اسے دہلی آنے سے روکنے کے لئے کیلیں روپ رہی ہے۔ مودی-شاہ کا نیوانڈیا یہی تو ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا