پولیس کا شمالی کشمیر میں دو جنگجو اعانت کاروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

0
0

سری نگر، 2 فروری (یو این آئی) پولیس نے شمالی کشمیر میں جیش محمد سے وابستہ دو جنگجو اعانت کاروں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ بانڈی پورہ پولیس کو مصدقہ اطلاعات موصول ہوئیں کہ کچھ ملک دشمن عناصر نوجوانوں کو گمراہ کرکے انہیں تشدد کا راستہ اختیار کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ موصولہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے بانڈی پورہ پولیس اور فوج کی 13 آر آر کی ایک ٹیم نے ایک آپریشن کے دوران ولر ونٹیج پارک بانڈی پورہ میں عبدالمجید خان سالن کرال پورہ بانڈی پورہ نامی ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ایک پستول، تین ہینڈ گرینیڈ اور دس گولیاں بر آمد کیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا