خواتین کیلئے قائم کئے گئے وَن سٹاپ مراکز

0
0

ون سٹاپ مراکز کا معنی ایک ہی چھت کے نیچے خواتین کو طبی ، قانونی، نفسیاتی اور مشاورتی مددفراہم کرنا ہے ۔ اس وقت سماج میں کئی طرح کی برائیاں جنم لے چکی ہیں اور خواتین آج کے اس ترقی یافتہ دور میں بھی کئی طرح کے مسائل اور تشدد کا سامنا کرتی ہیں ۔گھر سے لیکر سماج تک کئی مسائل خواتین کو درپیش ہیں جن کا ازالہ بروقت کرنا لازمی ہے کیونکہ اگر خواتین کے ایسے مسائل جن سے اس کے وقار اور زندگی کو خطرہ ہے کا اگر بروقت ازالہ نہ کیا جائے تو خواتین اپنی جان کے ساتھ کھیل جاتی ہیں اور قصور وار اپنے مظالم کیلئے رہ جاتے ہیں۔ان ہی مسائل کے پیش نظر جموںوکشمیر یوٹی میں خواتین کے لئے قائم کئے گئے وَن سٹاپ مراکز کے مقاصد سے عوام کو جانکار بنانا از حد لازمی ہے تاکہ بالخصوص خواتین ان مراکز سے استفادہ حاصل کر سکیں ۔خواتین کے لئے وَن سٹاپ مراکز نجی اور عوامی جگہوں پر تشدد سے متاثرہ خواتین کو مدد فراہم کرنے کی غرض سے قائم کئے گئے ہیں ۔ وَن سٹاپ مرکاز کا سب سے بڑا مقصد متاثرین کو فوری ہنگامی یا عام نوعیت کے معاملات میں مختلف خدمات بشمول طبی ، قانونی، نفسیاتی اور مشاورتی مدد ایک چھت تلے فراہم کرنا ہے تاکہ خواتین کسی بھی قسم کے تشدد کا بخوبی مقابلہ کرسکیں۔ان مراکز کا قیام یوٹی بھر میں مرکزی وزارتِ برائے ترقیٔ خواتین و اطفال کی معاونت والی سکیم کے تحت کیا گیا ہے جس کے تحت متاثرین ایف آئی آر درج کرنے میں مدد حاصل کرسکتے ہیں اورانہیںقانونی، نفسیاتی ،اخلاقی اور طبی اِمداد بھی فراہم کی جاسکتی ہے۔ان مراکز کو کامیاب بنانے کیلئے پولیس ، صحت ، سماجی بہبود اور قانون محکموں کے مابین مؤثر تال میل قائم کرنے کی ضرور ت ہے تاکہ تشدد سے متاثرہ خواتین کو بروقت مدد فراہم کی جاسکے۔خواتین کیلئے قائم کئے گئے ون سٹاپ مراکز میںتمام متعلقین کو اِجتماعی طور کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ان مراکز کی کامیاب مؤثر کارکردگی سامنے آئے لیکن ان مراکز کومؤثر اور فعال بنانے کے لئے حکومت کی طرف ہرممکن مدد فراہم کی جانی چاہئے تاکہ مراکز قائم کر نے کا بنیادی مقصد حاصل ہو سکے اور متاثرہ خواتین کو بروقت قانونی، نفسیاتی ،اخلاقی اور طبی اِمدادفراہم ہو سکے۔خواتین کیلئے قائم کئے گے وَن سٹاپ مراکز کے تمام متعلقین کو چاہئے کہ اِجتماعی طور کام کریں اور ان مراکز کا بنیادی مقصد حاصل ہو سکے جو اس وقت سماج کی ضرورت ہے ۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا