سرکل ہیڈ آفس جموں میں قومی پرچم لہرایا گیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍72ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر پنجاب نیشنل بنک سرکل آفس جموں میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں سرکل ہیڈ سنجیو کمار دھوپر نے قومی پرچم لہرایا ۔بعد ازاں وطن کی خاطراپنی جانوں کو پیش کرنے والے بہادروں کی ویر ناریوں کو بنک کی جانب سے نوازہ گیا ۔واضح رہے اس سے قبل پی این بی نے جموں کینٹ برانچ کیپٹن بانا سنگھ کے نام پر وقف کیا ہے ۔پنجاب نیشنل بنک کا قیام 1894ئ میں ہوا جو آج کئی طرح کے قرضہ جات فراہم کر ر ہا ہے ۔ اس موقع پر ڈپٹی سرکل ہیڈ نیرج کمار اورپی این بی کی کئی شاخوں سے اسٹاف نے شرکت کی ۔