مدن لال شرماکی خدمات ناقابل فراموش:سروڑی

0
0

آنجہانی کی رہائش گاہ پرپہنچے ،اہلِ خانہ کیساتھ اِظہارتعزیت ،شرماکی عوامی خدمات کویادکیا
لازوال ڈیسک

جموں؍؍قدآورکانگریسی رہنماوسابق وزیرمدن لال شرماکی اچانک وفات کوجموں وکشمیرکیلئے ایک بڑانقصان قرار دیتے ہوئے جموں وکشمیرپردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر غلام محمد سروڑی نے آنجہانی کی خدمات کویادکرتے ہوئے اُنہیں شاندارخراجِ عقیدت پیش کیااورغمزدہ کنبے کیساتھ دِلی ہمدردی کااِظہاکیا۔تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر اور سابق وزیر ، جی ایم سروڑی نے بدھ کے روز غمزدہ کنبہ سے تعزیت کیلئے معروف سیاسی شخصیت،سابق ایم پی وسابق وزیر مدن لال شرما کی رہائش گاہ کا دورہ کیا جوحال ہی میں اس دنیائے فانی سے کوچ کرگئے ہیں۔سروڑی کے ہمراہ کانگریس کے سینئر قائدین بشمول یوگیش ساہنی ، انجینئر راج کمار بدال ، طارق حسین منٹو ، جگجیت سنگھ ، محمد اقبال ملک اور دیگر بھی تھے۔غلام محمد سروڑی نے کانگریس کے تجربہ کار لیڈر کے انتقال پر اہل خانہ کو گہری تعزیت پیش کی ۔انہوں نے مدن لال شرما کو پارٹی کے ایک سچے سپاہی اور ستون کے طور پر یاد کیا جنہوں نے ساری زندگی لوگوں کی خدمت کی۔سروڑی نے کہا ،’’میں غم کی اس گھڑی میں غمزدہ کنبہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہا ہوں‘‘۔ انہوں نے آنجہانی کی روح کے ابدی امن اور سوگوار خاندان کیلئے صبر اور جمیل کی دعا کی کہ یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کیا جاسکے۔سروڑی نے کہاکہ سماج آنجہانی کی خدمات کوہمیشہ یاد رکھے گا۔اُنہوں نے کہاکہ کانگریس نے ایک قدرآورشخصیت کھودی ہے اوراُن کی وفات سے پیداشدہ خلاء کوپرکرناناممکن ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا