مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے دینی مجالس کا اہتما م اور فاتحہ خوانی کا معمول بنائیں:فاروق مصباحی

0
0

نوجوان صحافی الطاف حسین جنجوعہ کے والد مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے منعقدہ تقریب میں کی شرکت
لازوال ڈیسک

سرنکوٹ؍؍ مرکزی جامع مسجد پونچھ کے امام وخطیب مفتی فاروق حسین مصباحی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دارِ فانی کو لبیک کہہ چکے افراد کے اہل خانہ کو چاہئے کہ وہ کثریت سے اْن کے ایصالِ ثواب کے لئے قرآن خوانی/فاتحہ خوانی کا اہتمام کریں۔انہوں نے کہاکہ جب تک انسان زندہ ہوتا ہے تو وہ اپنے لئے اعمال جمع کرنے کا مجاز ومختار ہوتا ہے لیکن انتقال کہ بعد وہ اِس کے لئے محتاج ہوجاتا ہے۔ اْس کے بعد اْس کو ایصال ِ ثواب وہی ملے گا جواْس کے لئے اہل خانہ، رشتہ دار ولواحقین کریں گے۔ان باتوں کا ذکرموصوف نے گائوں لسانہ میں روزنامہ اْڑان کے ایگزیکٹیو ایڈیٹر ایڈووکیٹ الطاف حسین جنجوعہ کے والد ارشاد احمد مرحوم ومغفور کے ایصالِ ثواب کے لئے منعقدہ تقریب کے دوران کیا۔ انہوں نے اس موقع پر جمع افراد سے خطاب کرتے ہوئے تلقین کہ وہ کثریت سے دینی اجتماعات، پروگراموں اور مجالس میں شرکت کیا کریں جس سے نہ صرف ثواب ملتا ہے، بلکہ ایمان تازہ ہوتا ہے اور کئی معلومات بھی سیکھنے کو ملتی ہیں۔مفتی فاروق مصباحی نے کہاکہ مرحومین کے ایصال ِ ثواب کے لئے قرآن خوانی، فاتحہ خوانی کا کوئی بھی دن مقرر نہیں اور یہ اپنی بساط کے مطابق کیاجاسکتا ہے۔ مرحومین کے ایصال ِ ثواب کے لئے ختمات ومعظمات، قرآن خوانی فرض ہے نہ واجب بلکہ مستجاب ہے، یعنی کریں تو ثواب اور نہ کریں تو کوئی عذاب بھی نہیں لیکن بہتر ہے کہ اِس کا اہتمام کیاجائے جومرحومین کی مغفرت وشفاعت کا ذریعہ بھی بن سکتی ہے۔ انہوں نے تاکید کہ پنجگانہ نماز پڑھنے کا اہتمام کریں۔ انہوں نے کہاکہ اگر ایک شخص نماز نہیں پڑتا تو سات گاو ¿ں رحمت سے محروم ہوجاتے ہیں تو اگر ایک گھر میں ایک بھی شخص نماز نہیں پڑھتا تو پھر ہمارے گھروں میں رحمت وبرکت کہاں سے آئے گی۔ انہوں نے کہاکہ انسانوں کے دوران محبت کا ختم ہوجانا قیامت کی نشانیوں میں سے ایک ہے۔اس روحانی مجلس میں مرکزی جامع مسجد سرنکوٹ کے امام وخطیب مولانا غلام مصطفی، مرکزی جامع مسجد منڈی کے امام وخطیب مولانا سید فاضل حسین ، شیندرہ کے امام وخطیب مولانا نذیر حسین قادری، جامع مسجد اپر لسانہ کے امام وخطیب مولانا بشیر صاحب، جامع مسجد تکیہ شریف لسانہ اور مدرسہ مجدید نقشبندیہ نظامیہ لسانہ کے مہتمم مولانا اشرف صاحب، قاری منظور قادری، مولوی صغیر خان، حاجی شریف ، مولوی شوکت خان کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے دعا کی۔ دریں اثنائ￿ پونچھ بار ایسو سی ایشن کے صدر اور پی ڈی پی سنیئرلیڈر ایڈووکیٹ محمد معروف خان، جموں وکشمیر ہائی کورٹ جموں کے سنیئر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل حسین احمد صدیقی، حلقہ سرنکوٹ اے سے ڈی ڈی سی ممبر سہیل شہزاد ملک نے گھر پہنچ کر ایڈووکیٹ الطاف حسین جنجوعہ اور دیگر سوگوارانِ کنبہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ِ ثواب کے لئے دعا کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا