نئی دہلی،//دارالحکومت میں آج کسانوں کی ٹریکٹر پریڈ کے دوران پولیس اور کسانوں کے درمیان ہوئی جھڑپوں کے پیش نظر دہلی میٹرو نے اپنے متعدد اسٹیشنوں پر مسافروں کے داخلے اور باہر نکلنے کےلئے میٹرو کے دروازوں کو بند کردیا ہے دہلی میٹرو ریلوے کارپوریشن(ڈی ایم آر سی) نے اپنے ٹویٹر پر اطلاع دی کہ گرے لائن کے سبھی اسٹیشنوں پر داخلے اور باہر نکلنے کے دروازوں کو بند کردیا گیا ہے۔اس کے علاوہ سمے پور بادلی،روہنی سیکٹر 18/19 ،حیدرپور بادلی موڑ، جہانگیر پوری، آدرش نگر، آزادپور،ماڈل ٹاؤن ،جی ٹی بی نگر، یونیورسٹی ،اسمبلی ،سیول لائنس اور اندرپرستھ میٹرو اسٹیشن پر مسافروں کو میٹرو اسٹیشن میں داخلے کرنے اور باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے۔