نئی دہلی //کورونا وبا کے سائے میں منائے جارہے 72 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر منگل کو حفاظت کے چاک و چوبند انتظامات کے دوران راج پتھ پر ملک کی تاریخی وراثت اور متنوع ثقافت کی دلکش اقسام اور فوجی طاقت کا حیرت انگیز نظارہ دکھائی دیا۔
یوم جمہوریہ پر ملک میں مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔ اہم تقریب یہاں راج پتھ پر ہوئی، جس کی شروعات وزیراعظم نریندر مودی نے انڈیا گیٹ واقع قومی جنگی شہیدوں کی یادگار پر فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ یہاں شہیدوں کو گارڈ آف کمانڈر کے ذریعہ سلامی دی گئی اور ان کے احترام میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ خاموشی کے بعد ’راؤز‘ کی دھن بنائی گئی۔ اس دوران سروس اسکواڈ کی قیادت ہندوستانی فوج کے میجر وکاس سانگوان کررہے ہیں۔ اس کے بعد وزیراعظإ مودی اور دیگر معزز شخصیات نے سلامی کے اسٹیج کا رخ کیا۔
صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند 46 سجے ہوئے گھڑسوار گارڈ کے ساتھ راج پتھ پر تشریف لائے۔ جہاں پر ان کا خیرمقدم وزیراعظم مودی نے کہا۔ صدر کے قافلے کی داہنی جانب رجمنٹ کے کمانڈینٹ کرنل انوپ تیواری اپنے گھوڑے ’وراٹ‘ پر اور بائیں جانب اپنے گھوڑے ’وکرانت‘ پر رجمنٹ کے سکینڈ ان کمانڈر لیفٹننٹ کرنل شاردل سبیکھی موجود تھے۔ صدر کے آگے چلنے رہی ٹکڑی کی قیادت رونق سوار رسالدار لکھویندر سنگھ نے کی، جبکہ پیھے چل رہی ٹکڑی کی کمان سلطان پر سوار رسالدار ہرپال سنگھ نے سنبھالی۔