محکمہ ،بجلی کی بحالی کیلئے ٹھوس قدم اٹھائے

0
0

موسم سرما میں عوامی مشکلات میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔برف باری کی وجہ سے کئی علاقہ جات کے روابط منقطع ہو جاتے ہیں جہاں عوام کو بس خدائے پاک کے سہارے جینا پڑتا ہے کیونکہ کہیں سے بھی ان علاقہ جات تک کئی دنوں رسائی مشکل ہوتی ہے ۔اس دوران بس لوگوں کو بنیادی سہولیات لازمی ہوتی ہیں جس کیلئے سرکاری محکمہ جات کو چاہئے کہ تمام تر بنیادی سہولیات میسر رکھنی چاہئے ۔ اس دوران عوام بالخصوص محکمہ بجلی کی لاپرواہی سے مشکلات کا سامنا کر رہی ہے ۔چند منٹ کیلئے بجلی منہ دکھاتی ہے اور پھر چلی جاتی ہے اور عوام دیکھتی رہ جاتی ہے کہ کب بجلی آئے گی ۔عوام اس دورا ن بے بس ہوجاتی ہے جہاں کوئی سماعت کرنے والا نہیں ہوتا ۔بے بسی کے عالم میں بس خدائے پاک کا سہارہ ہوتا ہے ۔جموں وکشمیر میں ہر جگہ محکمہ بجلی کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہے ،گوہار لگا رہی ہے کہ بجلی کی بحالی کی جائے لیکن کوئی سماعت کرنے والا نہیں ہے ۔اس وقت کہیں سے بھی راحت کی بات نظر نہیں آرہی ہے ۔ ایک جانب بجلی کی نجکاری اور دوسری جانب بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی اور کئی کئی گھنٹوں تک منہ نہ دکھانا کسی مصیبت سے کم نہیں ہے۔محکمہ بجلی کو چاہئے کہ اپنے صارفین کو جہاں موٹے موٹے بل تھما دئے جاتے ہیں ،وہیں صارفین کو بجلی کی معقول سپلائی فراہم کی جائے تاکہ بیچاری عوام راحت کی سانس لے سکے۔دیہی ،دور دراز اور پسماندہ علاقہ جات میں کئی کئی روز تک بجلی کا منہ دیکھنا نصیب میں نہیں ہوتا کیونکہ ذرا سی ہوا کیا چلی ،بادل کیا آئے کہ بجلی غائب ہو جاتی ہے اور برسات،آندھی ہونے کے بعد یہ سلسلہ کئی دنوں تک بنا رہتا ہے اور مہینے کے آخر میں ایک موٹی سی رقم پر مبنی بل تھما دیا جاتا ہے جس کو بھرنے کی آخری تاریخ وغیرہ خصوصیت کے ساتھ اس بل پر درج ہوتی ہیں۔اسلئے محکمہ بجلی کو چاہئے کہ عوامی مشکلات و مصائب کو مد نظر رکھتے ہوئے،اپنے صارفین پر نگاہ کرم کرتے ہوئے بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی سے گریز کی جائے اور ان سردی کے ایام میں بجلی کی معقول سپلائی فراہم کی جائے کیونکہ اس وقت عوامی مصائب و مشکلات میں بے حد اضافہ ہو ا ہے ۔محکمہ کو چاہئے کہ بجلی کی بحالی کیلئے ٹھوس اقدامات کرے اور اپنے ملازمین جو بجلی سپلائی پر کام کر ہے ہیں انہیں بجلی سپلائی کی بحالی کیلئے سخت ہدایات جاری کی جائیں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا