جموں و کشمیر میں تشددکا دور ختم ،امن کادورشروع

0
0

لوگ خون خرابہ نہیں بلکہ امن اورترقی وخوشحالی کے طرفدار:امت شاہ
لازوال ڈیسک

گوہاٹی؍؍مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے کہاہے کہ دفعہ370کی منسوخی کے بعدجموں وکشمیر میں جنگجوئیت کادورختم ہوگیا،اوراب وہاں امن وامان کی ہوائیں چل رہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کشمیری امن چاہتے ہیں ،اسلئے وہاں کے لوگ انتخابات میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیتے ہیں ۔ آسام میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں تشدد پر قابو پالیا گیا ہے۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم کے نئے بھارت اور آتم نربھر بھارت کے خواب کو پورا کرنے کے لیے عسکریت پسندی کا پرتشدد دور ختم ہوچکا ہے۔ پورے شمال مشرقی خطے اور جموں و کشمیر میں امن اور ترقی کا دور شروع ہوگیا ہے۔ امت شاہ نے کہا کہ گزشتہ برس نومبرکے مہینے میں جموں و کشمیر میں پہلی بار منعقد کئے جانے والے ضلع ترقیاتی کونسل کے انتخابات تشدد کے بغیر انجام دیئے گئے،جو اسبات کوظاہر کرتاہے کہ وہاںکے حالات کتنے بہترہوگئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ انتخابات میں ایک بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیاکیونکہ اب لوگ جنگجوئیت یاتشددنہیں بلکہ امن سکون اورترقی وخوشحالی چاہتے ہیں۔مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں کے دوران جموں وکشمیر میں 5ہزار سے زیادہ جنگجوئوں کو ہلاک کیا گیا لیکن اب امن کا دور شروع ہوچکا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا