جموں کشمیر حکومت نے چند زمرے کی گاڑیوں کو سڑک ، ٹوکن ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا

0
0

لازوال ڈیسک

جموں ؍؍حکومت نے آج چند زمروں کی گاڑیوں کو جموں کشمیر یونین ٹیر ٹری کی سڑکوں کو استعمال کرنے پر عائد سڑک /ٹوکن ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کے احکامات صادر کئے ہیں ۔ اس ضمن میں آج یہاں جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ نے جموں کشمیر موٹر وہیکل ٹیکزیشن ایکٹ 1957 کی سیکشن 9 کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے اور اس قبل جاری کی گئی نوٹیفکیشن کی جزوی ترمیم اور اس ضمن میں وقتاً فوقتاً کئے گئے دیگر ترامیم کے تحت زرعی ٹریکٹروں اور پاور ٹلروں جن کے انجن کی 3000 سی سی صلاحیت ہو ، تمام الیکٹرک گاڑیاں اور جسمانی طور معذور افراد کیلئے ٹرائی سائیکلوں کو سڑک /ٹوکن ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا