اسکولی طلباء اورپنچائتی نمائندگان نے کی شرکت
نزاکت احمد ملک
درہال ملکاں؍؍رائے دہندگان کے قومی دن کے موقع پر تحصیلدار درہال ممتاز مرزا کی سربراہی میں گورنمنٹ بوائز ہائیر اسکنڈری اسکول درہال میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں سرپنچ و پنچ حضرات کے علاوہ اسکولی طلباء اور دیگر رمقامی معززین نے شرکت کی ۔اس موقع پر شرکاء کو ووٹ کی اہمیت کے متعلق جانکاری فراہم کی گئی۔اسی سلسلے میںایس ایچ او درہال سوم راج کی قیادت میں ایک ریلی نکالی گئی جو بازار سے ہوتے ہوئے پولیس اسٹیشن تک پہنچی ۔