ڈاکٹر ایتو نے محکمہ سیاحت کے عہدے کا چارج سنبھالا

0
0

ملازمین سے تعارفی نشست منعقدکی اور محکمہ کی تیز تر ترقی پر زور دیا
سری نگر؍؍محکمہ سیاحت کے ملازمین نے آج ڈاکٹر جی این ایتو کا خیرمقدم کیا جنہوں نے آج ناظم سیاحت کشمیر کا عہدہ سنبھالا۔ اس سے قبل ڈاکٹر جی این ایتو ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ کے عہدے پر فائز تھے۔ اُنہوں نے محکمہ سیاحت کے اَفسران اور دیگر ملازمین کے ساتھ ایک مختصر تعارفی میٹنگ بھی طلب کی اور اُن پر زور دیا کہ وہ سیاحت کے فروغ کے لئے جوش و جذبے سے کام کریں۔محکمہ کے ملازمین کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے ناظم سیاحت کشمیر نے کہا کہ سیاحت جموں وکشمیر کی معیشت کا ایک اہم شعبہ ہے جس میں روزگار کی ایک بڑی تعداد پیدا ہوتی ہے اور اُسے بھرپور طریقے سے فروغ دینے کی ضرورت ہے۔اُنہوں نے کہا کہ وہ ملکی وغیر ملکی سطح پر جموںوکشمیر کی سیاحت کی صلاحیت کو اُجاگر کرنے میں ان کے اَفسروں اور ملازمین کی اپنی ٹیم کو ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔اُنہوں نے افسران کو تاکید کی کہ وہ تن دہی اور لگن سے محنت کریں اور سیاح جموں وکشمیر کے سفیروں کے طور پر اپنے ممالک روانہ ہوں۔اِس موقعہ پر سابق ناظم سیاحت نثار احمد وانی کے علاوہ ڈپٹی ڈائریکٹروں کے علاوہ دیگر اَفسران اور ملازمین موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا