حلقہ پنچائت نڑول کے سرپنچ کی کا وشیں باعث فخر:عوام پنچائت نڑول
سرفرازقادری
مینڈھر//جہاں ایک طرف بیک ٹو ویلج مرحلہ سوم کو کامیاب بنانے کیلئے انتظامیہ متحرک نظر آئی وہیں دوسری طرف پنچائت حلقہ نڑول کی عوام نے پنچائت کے سرپنچ نصیر چوہدری کی کاوشوں کی تعریف کی اور کہا کہ پنچائت میں تعمیر وترقی ان کی ہی بدولت رواں دواں ہے۔ ان خیالات کا اظہار سیاسی وسماجی کارکن تنویر اقبال قریشی،محمد سعید خان،محمد رشید،لعل حسین، محمد ابراہیم،عبدالقیوم،محمد حفیظ قریشی،محمد شفیق جٹ،شاہ محمد خان، محمد شفاعت جنجوعہ نے کیا اورکہا کہ پنچائت میں بجلی سڑکوں اور پانی کی خستہ حالت کو ٹھیک کرنے کیلئے پنچائت کے سرپنچ نے بڑی محنت ولگن سے کام کیا اور اسکا اثر دیکھنے کو مل رہاہے ۔انہوںنے کہاکہ سرکار کی طرف سے مختلف پنشن اسکیموں کے تحت سو فیصد مستحق افراد کی پنشن لگوائی اورغریب عوام کیلئے سرکار کی طرف سیجاری سکیموں کو مستحقین تک پہنچانے میں اہم رول ادا کیا۔عوامی حلقوں نے کہاکہ حلقہ پنچائت نڑول کے سرپنچ کی کا وشیں باعث فخرہیں۔