پریزیڈنٹ پولیس میڈل کے لئے منتخب ہوئے ،عوام نے پیش کی مبارک باد
مختار احمد
گاندربل؍؍ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد پوسوال کو بہرین پولیسینگ کے لئے پریزیڈنٹ پولیس میڈل کے لئے منتخب کیا گیا۔اطلاعات کے مطابق آج پریزیڈنٹ پولیس میڈل کا اعلان کیا گیا جس میں ایس ایس پی پی سی آر شاہد مہراج ، ایس ایس پی سی آئی ڈی سی آئی کے الطاف احمد خان اور ایس ایس پی ٹریفک سٹی کشمیر جموں وکشمیر سمیت 17 سینئر پولیس افسران شامل ہیں۔وہیںایس ایس پی گاندربل کو بھی اس اعزاز کے لئے منتخب کیا گیا۔واضح رہے خلیل پوسوال گزشتہ دو برسوں سے گاندربل میں تعینات ہیں اور اپنے ان خدمات کے دوران پوسوال نے ضلع میں عوام اور پولیس میں دوریاں کم کرنے میں ایک قلیدی کردار ادا کیا ہے جہاں انہوںنے عوامی درباروں کا انعقاد کرنے کے علاوہ سماج میں پھیلی برائیوں خاص کر منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے اس کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیوں میں سرعت لائی جبکہ نوجوانوں میں چھپی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے کھیل اور دیگر مقابلوں کا بھی اہتمام کریا۔نیز انہوں نے عوامی شکایات سننے کے لئے ہر وقت اپنے دفتر کے دروازے کھلے رکھے۔عوامی حلقوں نے ایس ایس پی گاندربل خلیل پوسوال کو پریذیڈنٹ پولیس میڈل کے لئے مبارک باد دی اور مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔