گورنمنٹ ڈگری کالج مینڈھر میںیوم رائے دہندگان منایا گیا
احسان انقلابی
مینڈھر//ڈگری کالج مینڈھر میں سموار کے روز قومی رائے دہندگی کے حوالے سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس کی صدارت پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج مینڈھر نے پروگرام میں نظامت کے فرائض پروفیسر مرتضیٰ احمدشعبہ سیاسیات کے سربراہ نے دئے۔ تفصیلات کے مطابق اس پروگرام میں تین اداروں نے شرکت کی ۔جس میں گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری اسکول مینڈھر،بوائرز ہائیر سکینڈری اسکول مینڈھر و ڈگری کالج مینڈھر کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا ۔یہ پروگرام مینڈھر انتظامیہ کے اشتراک سے منعقد ہوا ۔ جسمیں انتظامیہ کے سنیئر آفیسران جن میں ایس ڈی ایم مینڈھر ڈاکٹر ساحل جنڈیال، ایس ڈی پی او مینڈھر سید ظہیر عباس جعفری، تحصیلدار مینڈھر ڈاکروکرم کمار کے علاوہ کئی سنیئر آفیسران اور محکمہ تعلیم سے تعلق رکھنے والے لوگ موجود تھے ۔اس پروگرام میں طلباء و طالبات نے پروگرام کے حوالہ سے اظہار خیال کیا ۔جبکہ سیول سوسائٹی کے علاوہ سکولی طلباء نے بھی اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔پروگرام میں حصہ لینے والے طلباء وطالبات کو انعام سے نواز گیا ۔ جبکہ اس موقعہ پر ایک ریلی کا بھی اہتمام کیاگیا یہ ریلی ڈگری کالج مینڈھر سے ڈھرانہ چوک تک نکالی گئی جسمیں طلباء نے بینر پوسٹر وغیرہ اٹھاکر لوگوں کو اس دن کے حوالے سر روشناس کیا۔جس میں طلباء نے نوجوانوں کو جمہوریت کو مضبوط کرنے کیلئے بتایا کہ ایک جمہوری ملک میں انکا ووٹ دینا کتنا اہم ہے اور اس کی کتنی اہمیت و طاقت ہے ۔