ایس آر او 43اور120 کے معاملات پر حکومت کی بے حسی

0
0

چیف سیکریٹری آفس میں منظوری کے لئے متعدد فائلیں التوا میں ہیں:گرپریت سنگھ
لازوال ڈیسک

جموں؍؍جموں وکشمیر یوٹی انتظامیہ شفقتی بنیادوں پر سرکاری محکموں میں تقرریوں کے خواہاں امیدواروں کے معاملات کی جانب توجہ نہیں دے رہی ہے اور حکومت کی پالیسی سے فائدہ اٹھانے کے لئے ایسے امیدواروں کو کافی مدت کا انتظار کرنا پڑرہا ہے۔اس سلسلے میں آل سول ڈپارٹمنٹ ممبر گرپریت سنگھ نے ایک بیان میں کہاکہ پچھلے ایک سال سے کچھ فائلیں چیف سکریٹری کے دفتر میں دھول چاٹ رہی ہیں اور اس بات کی کوئی وضاحت نہیں ہے کہ ہمدردی کی بنیاد پر سرکاری محکموں میں تقرری کے خواہاں امیدواروں کے بارے میں حکومت کی کیا پالیسی ہے۔انہوںنے مزیدکہاکہ پروفیشنل ڈگریوں سمیت ہمارے اصلی دستاویزات فائلوں کے ساتھ ہیںاور ہم اپنے دستاویزات کی عدم موجودگی میں کچھ کرنے کے اہل نہیں ہیں اور نہ ہی ہم کسی اور ملازمت کے لئے درخواست فارم بھر سکتے ہیں کیونکہ ہمارے پاس کچھ بھی نہیں ہے۔ جموں میں ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے سنگھ نے کہاکہ ایس آر او 43/120 معاملات کی فائلیں چیف سیکرٹری آفس جموں و کشمیر میں زیر التوا ہیں۔سنگھ نے کہا کہ حکومت نے پہلے کچھ ایسے ہی معاملات نمٹائے ہیں لیکن ابھی تک بہت ساری فائلیں نہیں لی گئیں اور نہ ہی کوئی فیصلہ کیا جا رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ جموں وکشمیر حکومت نے 1994 میں ہمدردی تقرری کے قواعد وضع کیے تھے اور ایس آر او 43 کو اسی طرح مطلع کیا تھا۔انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سربراہی میں جموں وکشمیریو ٹی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ ہمارے مسئلے کا حل کیا جائے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا