ضلع رام بن کے علاقہ مہاکنڈ میں بجلی سپلائی ٹھپ،مقامی آبادی سراپا احتجاج

0
0

کہا جنہیں اعتماد دیا تھا وہ گھروں میں آرام فرما رہے ہیں اور ہم گھپ اندھیرے میں ہیں
لطیف رضا

گول/سب ڈویژن گول کے علاقہ مہاکنڈ کے لوگوں نے گزشتہ روز محکمہ بجلی اور ارباب ِ اقتدار کے خلاف ہاتھوں میں مشعل لئے احتجاج کیا اور ’’ہمیں انصاف دو‘‘ کے نعرے بلند کئے۔ اِس دوران لوگوں نے لازوال سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے کئی روز سے ہم گھپ اندھیرے میں ہیں اورشدید مشکلات کا سامنا ہے لیکن ہماری پریشانیوں کا ازالہ کرنے کیلئے نہ ہی متعلقہ محکمہ کا کوئی ملازم یہاں آیا اور نہ ہی کسی عوامی نمائندے نے ہماری مشکلات سننے کی زحمت گوارہ کی۔مقامی لوگوںنے کہاکہ بڑے افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ حالیہ انتخابات میںجن لوگوں نے تعمیر و ترقی کی بنیاد پر ہم سے ووٹ بٹورا آج جب اْنہیں فون کر کے اپنی مشکلات سے آگاہی فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن وہ ہمارا فون اٹھانے تک کی زحمت گوارہ نہیں کرتے جو انتہائی افسوس ناک ہے اور اِس بات کا واضح ثبوت ہے کہ سیاست واقعی نمبروں کا کھیل ہے اورعوامی مسائل تو ووٹ بٹورنے کا اک ہتھکنڈا ہے۔ احتجاج میں شامل کئی بزرگوں نے کہاکہ ہم وقت ِ پیری میں گھپ اندھیرے کے باعث عبادت بھی نہیں کر پارہے ہیں۔ ایک بزرگ نے صاف طور پر کہاکہ ’’گھپ اندھیرے کے باعث‘میں صبح کی نماز ادا نہیں کر پا رہا ہوں‘‘۔ دورِ جدید میں اگر عوام اِس طرح کے مسائل سے دو چار ہے تو پھر اْس عوام کے دکھوں کا مداوا خصوصی پوزیشن کی واپسی،جنگلات اراضی کو بچانا جیسے کھلونے کیسے ہو سکتے ہیں؟؟ 70سالہ تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو جو لوگ خصوصی پوزیشن کو واپسی کے دعوے کرتے پھر رہے ہیں اْنھوں نے اپنے دورِ اقتدار میں اِس قانون کو مضبوط کرنے کے بجائے اقتدار کے مزے ہی لئے ہیں۔زمینی سطح پر لوگ آج بھی بجلی ،پانی اور طبی جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا