سری نگر، // وسطی ضلع بڈگام میں تعینات ایک سینٹر ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اہلکار کی پیر کی صبح یہاں شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائسنز صورہ میں حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ میں زیر علاج ایک 50 سالہ سی آر پی ایف اہلکار کی پیر کی صبح حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی۔
متوفی اہلکار کی شناخت سدھیر پرتی ہار کے بطور ہوئی ہے جو سی آر پی ایف کی 86 بٹالین سے وابستہ تھے۔