’گپکارالائنس‘کے پتے جھڑنے لگے!

0
0

پیپلزکانفرنس کاپیپلز الائنس کوطلاق ،PAGDمیں اعتماد کافقدان،شامل اورساتھ رہنا مشکل :سجادلون
لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍خصوصی پوزیشن کی بحالی اورریاستی درجے کی واپسی کیلئے ماہ اگست2020میں تشکیل شدہ 7سیاسی پارٹیوں کے مشترکہ پلیٹ فارم پیپلز الائنس برائے گپکاراعلامیہ یعنیPAGDمیں 3ماہ بعدہی بڑی دراڑپڑگئی ،کیونکہ الائنس کے ترجمان سجادغنی لون نے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے واضح کردیاکہ اب وہ پیپلز الائنس سے الگ ہیں لیکن اس کے مقاصدکی پاسداری کرتے رہیں گے ۔خیال رہے پیپلز الائنس برائے گپکاراعلامیہ کاقیام 20اکتوبر2020کوعمل میں لایاگیاتھا،ڈاکٹر فاروق کوالائنس کاصدر ،محبوبہ مفتی کونائب صدر ،محمدیوسف تاریگامی کوکنوینئر اورسجادغنی لون کواس اتحاد یامشترکہ پلیٹ فارم کاترجمان بنایاگیاتھا۔خبررساں اِدارے’جے کے این ایس ‘کے مطابق سابق وزیراورپیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجادغنی لون نے پی اے جی ڈی صدرڈاکٹرفاروق عبداللہ کوبھیجے گئے تفصیلی خط میں لکھاہے کہ حالیہ ڈی ڈی سی انتخابات میں پیپلز الائنس برائے گپکار اعلامیہ نے متفقہ طورپرجن اُمیدواروں کومنڈیت دیاتھا،اُن کیخلاف درپردہ طورپرپراکسی اُمیدواروں کومیدان میں اُتاراگیا اوریوں الائنس کے اُمیدواروں کے حق میں پڑنے والے ووٹ کاٹے گئے ۔سجاد لون نے اپنے خط میں لکھاکہ کل اُن کی اپنی پارٹی پیپلزکانفرنس کے قائدین کاایک اجلاس منعقد کیاگیا،جس میں اس مسئلے پرتفصیلی غورکیاگیا۔سجاد لون کے بقول اس میٹنگ میں ہم نے کل اپنے قائدین کا اجلاس طلب کیا اور اس مسئلے پر تفصیل سے غور کیا۔ اس میٹنگ میں سب سے اہم احساس یہ تھا کہPAGD کے جذبات کو زمین سطح پرکہیں موجود نہیں ۔ یہ محسوس کیا گیا کہ مخلص اتحاد کے نتائج کا مطلب یہ ہونا چاہئے تھا کہ مخصوص حصے کے بجائے کے مجموعی فائدہ ہی بڑا ہے جبکہ الائنس میں ایسا کچھ نہیں تھابلکہ یہاں ڈی ڈی سی انتخابات کیلئے سیٹوں یاحلقوں کی تقسیم کے وقت بھی ایک کاپلرابھاری رہااوردوسروں کاپلرا خالی رکھاگیا۔اتنا ہی نہیں پی اے جی ڈی کے نامزد اُمیدواروں کیخلاف پراکسی کنڈیٹ میدان میں لائے گئے ،اوریوں الائنس کے نامزدکردہ کئی اُمیدوارصرف اسلئے ہارگئے کیونکہ پراکسی اُمیدواروں نے اُنکے ووٹ کاٹے ۔سجادغنی لون نے الزام لگایاکہ ایک پارٹی کے لیڈروں نے اپنے مفادات کوبچانے اورپروان چڑھانے کیلئے PAGDاُمیدواروں کیخلاف اپنے اُمیدوارکھڑے کرکے الائنس کے بنیادی اصول کوبالائے طاق رکھا۔انہوںنے نیشنل کانفرنس کانام لئے بغیر لکھاکہ اپنی پارٹی اوراپنے ووٹ بینک کوبچانے کیلئے ایک مخصوص پارٹی نے اپنے لیڈروں اورکارکنوں کوکھلا چھوڑدیاتاکہ وہ درپردہ طورپرڈی ڈی سی الیکشن میں حصہ لیں ۔انہوں نے لکھاکہ ایسا کرکے ایک پارٹی نے نہ صرف اتحاد کے بنیادی اصول کوتوڑابلکہ اس اتحاد میں شامل دوسری پارٹیوں کے اُمیدواروں کوالیکشن میں ناکام کرنے کاکام بھی انجام دیا،جو افسوسناک ہے ۔سجادلون نے لکھاہے ’’ہوسکتا ہے کہ ڈی سی ڈی کے انتخابات ادارہ جاتی اہمیت نہیں رکھتے تھے لیکن یہ انتخابات وقت کی نزاکت کے اعتبارسے انتہائی اہمیت کے حامل تھے۔ اورسب سے بڑی بات یہ کہ ڈی ڈی سی انتخابات کا تناظر سیاسی بہت اہم تھا۔سجادلون نے لکھاہے کہ 5اگست2019کے بعدیہ یہاں ہونے والے پہلے انتخابات تھے اوردوسری اہم بات یہ کہ ہماراپاس موقعہ تھاکہ ہم مشترکہ طورپرطاقت کامظاہرہ کریں ۔ انہوںنے مزیدلکھاہے کہ انتخابات کے ذریعے ہم مضبوط متفقہ پیغام بھیج سکتے تھے لیکن ایسا نہیںہوسکا کیونکہ پراکسی اُمیدواروں نے الائنس کے نامزداُمیدواروں کوہرانے یاہروانے کاکام انجام دیا۔سجاد لون نے تفصیلی خط میں ساری باتوں کاذکرکیاہے کہ کن حالات میں پیپلز الائنس برائے گپکار اعلامیہ معرض وجودمیں آیا،اوراسکے کیامقاصد تھے ۔سجادلون نے ڈی ڈی سی انتخابات میں PAGDکی کارکردگی کوغیرتسلی بخش قراردیتے ہوئے لکھاہے کہ ظاہری طورپر پی اے جی ڈی نے انتخابات میں کامیابی حاصل کی لیکن ہم اعدادوشمار کو چھپا نہیں سکتے۔انہوں نے لکھاہے کہ پی اے جی ڈی جتنے ووٹ اورجتنی نشستیں حاصل کرسکتی تھی ،اُتنے ووٹ اوراُتنی نشستیں حاصل نہیں کرسکی۔سجادلون جوپیپلز الائنس برائے گپکاراعلامیہ کے ترجمان اعلیٰ بھی بنائے گئے ،نے ڈاخترفاروق کوبھیجے گئے خط میں لکھاہے کہ جب اس اتحادمیں شامل جماعتوں کے مابین چھوٹی باتوں پراتفاق نہیں اوراعتماد بھی نہیں توبھلا بڑے اوراہم مسائل ومعاملات پرکیسے اتفاق اوراعتماد ہوسکتاہے ۔انہوں نے لکھاہے کہ PAGDمیں شامل جماعتوں کے درمیان اعتمادکافقدان پایاجاتاہے اوریہ صورتحال ڈی ڈی سی انتخابات کے دوران پیداہوئی اوراس کوپھرتقویت ملی ۔سجادلون نے اپنے خط میں تمام دیگرباتوں کاذکر کرنے کے بعدآخر میں لکھاہے کہ ہمارے لئے (پیپلز کانفرنس) یہ مشکل ہے کہ ہم پیپلز الائنس برائے گپکار اعلامیہ میں قائم رہیں ،اسلئے ہم اس اتحادسے علیحدگی اختیار کرتے ہیں ۔سجادلون نے مزیدلکھاہے کہ میں یہ واضح کرناچاہتاہوں کہ ہم PAGDکوطلاق دیتے ہیں لیکن اس اتحاد یاالائنس کے مقاصدکی پاسداری کرتے رہیں گے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا