آزاری کے 73برس سال بعد ڈوڈہ کے گائوں گنوڑی میں بجلی کا بلب جلایا گیا

0
0

سماجی کارکن بابر نفیس نے لیفٹیننٹ گورنر کے شکایاتیسیل میں شکائت کروائی تھی درج
منظور سمسھال

ڈوڈہ؍؍ضلع ڈوڈہ کی تحصیل کاہرہ کے گائوں گنوڑی کی پنچائت ٹانٹہ کے لوگوں نے بجلی کیلئے در در کی ٹھوکریں کھائیں ۔اسی سلسلے میںگزشتہ برس کے آخری ماہ میں مقامی سماجی کارکن بابر نفیس نے لیفٹیننٹ گورنر کے شکایاتی سیل میں شکائت درج کی جس کا ازالہ کرنے کے سلسلے میں ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ ٹانٹہ کا دورہ کرنے پہنچے۔واضح رہے ایل جی انتظامیہ نے ضلع انتظامیہ پر مذکورہ دیہات میں ہنگامی بنیادوں پر بجلی پہنچانے پر دباؤ بنایا جو آج مکمل ہوا۔ اس دوران ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ ڈاکٹر ساگر ڈائفوڈ نے ضلع و سب ڈویژنل انتظامیہ کے ہمراہ متاثرہ علاقہ کا دورہ کیا اور اپنی موجودگی میں گنوڑی میں بجلی کا بلب جلایا۔وہیں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے ضلع کمشنرنے کہا کہ ایل جی و چیف سیکرٹری کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے انتظامیہ نے ملحقہ دیہات میں بجلی پہنچانے کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا۔ انہوں نے کہا کہ ایس ڈی ایم ٹھاٹھری روزانہ بنیاد پر کام کی رپورٹ حاصل کرکے ڈی سی آفس کو مطلع کرتے تھے اور ڈی کمپنی کے تعاون سے پندرہ دن میں بجلی کاکام مکمل کیا گیا۔ اس موقع پر ایس ڈی ایم ٹھاٹھری اطہر آمین زرگر ،ایس ڈی پی او محمد نواز کھانڈے ،بی ڈی سی چیئرمین فاطمہ چوہدری کے علاوہ انتظامیہ کے دیگر آفیسران و پنچائتی نمائندگان بھی موجود تھے۔وہیں مقامی لوگوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر، چیف سیکرٹری و مقامی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آخر کار ان کی فریاد کی شنوائی ہوئی ۔اس سلسلے میں نوجوان سماجی کارکن بابر نفیس نے کہا کہ آج تک متعدد بار ہمارے بزرگوں نے بجلی کا خواب دیکھا لیکن ہر حکومت و انتظامیہ نے نظر انداز کیا اور آج جب معاملہ لیفٹیننٹ گورنر کے نوٹس میں لایا گیا تو اس کے بعد محکمہ بجلی و انتظامیہ حرکت میں آئی اور عوامی مشکل کا ازالہ کیا گیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا