نو منتخب سرپنچ کرامت اللہ درد کی قیادت میں اجلاس منعقد

0
0

کہا بہت جلد سڑک کا کام شروع کیاجائے گا،سب لوگ مستفید ہوں گے
نزاکت احمد ملک
درہال؍؍تحصیل درہال کی پنچایت چوکیاںاے میں سرپنچ چوکیاں اے کرامت اللہ درد کی قیادت میں ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا جہاںبی ڈی سی چیئرمین اسلم ملک نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر مقررین نے پنچایت کے کام کاج پر تسلی کا اظہار کرتے ہوئے سڑک کے کام کو دوبارہ شرع کر کہ بنیاں تک گاڑیوں کے چلنے لائق بنانے پہ زور دیا ۔واضح رہے کرامت ملک کے حال ہی میں انتخابات میں کامیابی کے بعد یہ پہلا اجلاس تھا جہاں انہوںنے نے عوام چوکیاں کا شکریہ ادا کیا اور لوگوں کو یقین دلایا کہ بہت جلد سڑک کا کام شروع کیاجائے گا۔انہوںنے مزید کہاکہ پانی کیلئے پائپ پہنچ چکی ہے اور لگنا شروع ہوگئی ہے جس سے سب لوگ مستفید ہوں گے۔اس موقع پر مہمان خصوصی اسلم ملک نے عوام اور سرپنچ موصوف کو مبارک باد پیش کی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا