محکمہ ایوش اور نواہدے ایکسپریس ہیلپینگ چیریٹیبل ٹرسٹ کے اشتراک سے طبی کیمپ کا انعقاد

0
0

کیمپ میں 280 لوگوںکو ادویات تقسیم کی گئیں،طبی عملہ نے آئی ایس ایم کی خدمات پر ڈالی روشنی
لازوال ڈیسک

جموں؍؍ ڈائریکٹر محکمہ ایوش کی ہدایات پر حالا رام بن میں ورلڈ آرگنائزیشن آف رلیجن اینڈ نالج ، نواہدے ایکسپریس ہیلپنگ چیریٹیبل ٹرسٹ اور انڈین سسٹم آف میڈیسن رام بن اشتراک سے ایک طبی و بیداری کیمپ کا انعقاد کیاگیا ۔اس موقع پرضلع نوڈل آفیسر آئی ایس ایم رام بن ڈاکٹر راکیش کمار، میڈیکل آفیسرز آئی ایس ایم ڈاکٹر مسعود اقبال زرگر اور ڈاکٹر ہلال بخاری نے موجودہ وقتمیں آئی ایس ایم کے کارناموں پر روشنی ڈالی اور محکمہ کے ذریعے مشنری موڈ میں ایوش کے کام کاج پر روشنی ڈالتے ہوئے ایوش کی خوبیوں کو کیمپ میں حاضرلوگوں کے سامنے بیان کیا۔وہیںکیمپ میں 280 لوگوںکو کرونا وائرس گائیڈ لائن ایس او پی کو مدنظر رکھتے ہوئے ادویات تقسیم کی گئیں۔اس دوران نواہدے ایکسپریس ہیلپینگ چیریٹیبل ٹرسٹ کے چیئرمین ہردیوسنگھ منھاس نے محکمہ ایوش کا کیمپ منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا