ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے ریلی کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا
اعجازالحق بخاری ؍ شہزا د بٹ
پونچھ ؍؍ محکمہ موٹر وہیکل کی جانب سے آج یہاں پونچھ میں رورڈ سیفٹی ماہ کا اغاز کیا گیا۔ اس موقعہ پر ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا جوکہ شیش محل اسکول سے روانہ ہوکر اسپورٹس اسٹڈیم پونچھ میں اختتام پذیر ہوئی ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہل یادوو و ایس ایس پی پونچھ رمیش انگرال نے ریلی کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ۔ واضح رہے رورڈ سیفٹی ہفتہ اس بارہفتہ سے بڑھا کر ایک ماہ کردیا گیا ہے جس کا اغاز پورے ملک کی طر ح آج پونچھ میں کیا جس میں خاصی تعدا د میں طلباء و طالبات اور ڈرائیوروں نے بھی شرکت کی ۔