مخالفین کو پنچایتوں کے اجلاس میں شرکت کرنی چاہیے نہ کہ دفتروں کے چکر کاٹنے چاہیے:اقبال کٹوچ
اجمل ملک
رام بن // بلاک اکھڑہال میں آل جموں و کشمیر پنچایت کے بلاک صدر ملاپ سنگھ نے سرپنچوں وپنچوں کایک روزہ کنونشن کا انعقاد کیا تھا جس میں آل جموں و کشمیر پنچایت کانفرنس کے ضلع صدر سرپنچ اقبال کٹوچ مہمان خصوصی تھے اور بلاک ڈیولپمنٹ کونسل چیئر مین کرلیپ سنگھ بالی مہمان ذی وقار تھے۔ بلاک اکھڑہال کے اکثریتی پنچایتی نمائند گان نے کنونشن سے خطاب کیا اور بلاک کی کچھ پنچایتوں میں کچھ لوگ فاریسٹ رائٹ ایکٹ میں زیادتی اور من مانی کا الزام لگا رہے تھے۔ ضلع صدر کی ہدایت پہ بلاک صدر نے تمام پنچایتوں کے سرپنچوں و پنچوں کا کنونشن رکھ کر اصلیت معلوم کرنے کی کوشش کی اور یہ پایا کہ پنچایت بنگارہ میں سرپنچ نے اشتہار لگائے تھے اور کمیٹی بھی قاعدہ قانون کے مطابق بنائی تھی ۔وہیںمہمان ذی وقار و مہمان خصوصی نے سرپنچ کو اپنا کام جاری و ساری رکھنے کی ہدایت دی اور کمیٹی ممبران کو تمام لوگوں کو ساتھ لیکر چلنے کی ہدایت دی چونکہ کچھ لوگ سیاسی مخالف ہوتے ہیں جو چنے ہوئے نمائندوں کو انتظامیہ کے سامنے بدنام کرتے ہیں مخالفین کو پنچایتوں کے اجلاس میں شرکت کرنی چاہیے نہ کہ دفتروں کے چکر کاٹنے چاہیے جس سے کچھ بھی حاصل نہ ہو گا کنونشن کو سرپنچ مریم بلاک سکریٹری تنویر احمد سیکریٹری نشر واشعات شاہین احمد بلاک صدر ملاپ سنگھ چیرمین کرلیپ دنگھ و ضلع صدر سرپنچ اقبال نے خطاب کیا۔