سائرہ حمید تشنہ
لاہور،پاکستان
مانجھی ناؤ چلاتے رہنا
جاتے رہنا آتے رہنا
لہروں لہروں بھاگتے رہنا
ہنستے رہنا گاتے رہنا
رکھشا تیری کرتا ہے جو
گانے اس کے گاتے رہنا
بیچ سمندر سیپ بہت ہیں
چاہتے ہو تو پاتے رہنا
روکھی سوکھی جو مل جائے
شکر بجا لاتے ہی رہنا
دشمن کو بھی اپنا لو تم
پریت کی جوت جگاتے رہنا
اپنے دکھ بھی ہنس کر جھیلو
اوروں کو بھی ہنساتے رہنا
اپنا ہو یا بیگانہ ہو
سب سے ہاتھ ملاتے رہنا
کشتیاں پار کرائے اللہ
سب کو یہ بتلاتے رہنا
نبی کو تم صرف نبی ہی جانو
قرآں سب کو سناتے رہنا
بنائے اللہ کا جو ہمسر
اس کو تم سمجھاتے رہنا
تیرا دامن جو پھٹ جائے
قرآں سے رفو کراتے رہنا
________________