پاپا کی یاد میں

0
0

 

عالیہ اختر،ٹونک ،راجستھان

 

پاپا کا کھلکھلاتا چہرہ نظر میں رہتا ہے
ہمارا ہر لمحہ لمحہ اب دل اداس رہتا ہے
ہم جانتے ہیں آپ لوٹ کر نہیں آئیں گے اب
پھر بھی ان آنکھوں کو آپ کا انتظار رہتا ہے
امی کے خالی ہاتھ دیکھ کر دل روتا ہے
ان کی آنکھوں سے آنسوں کا چشمہ جاری رہتا ہے
سب بہنیں چپ چاپ آنسوں بہاتی ہیں چھپ کر
امی کے سامنے اب کوئی نہیں روتا ہے
شام ہوتے ہی آپ کی آہٹ کا احساس ہوتا ہے
مگر دروازے پر اب کوئی نہیں ہوتا ہے
اللہ تیرا فیصلہ ہر حال میں سہی ہوتا ہے
مگر پاپا کے چلے جانے کا صبر نہیں ہوتا ہے
امید ہے ہمیں اللہ کے پاس آپ بہت خوش ہیں
پھر بھی دل تو ہمارا بے چین ہی رہتا ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا