بالاکوٹ سیکٹرمیں ایک مرتبہ پھر شدیدگولہ باری

0
0

سرفرازقادری

مینڈھر؍؍سب ڈویژن مینڈھر اور بالاکوٹ سیکٹر میں ایک بار پھر پاکستانی افواج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت کی کئی چوکیوں کے علاوہ رہائشی علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے زور دار فائرنگ کی۔دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستانی افواج نے شام کو جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر ہندوستان کی کئی چوکیوں کو نشانہ بنایا جبکہ رہائشی علاقوں بالاکوٹ کے لنجوٹ ،پروٹ اور بسونی میں شدید گولہ باری اور ماٹر گولے داغے ۔اس دوران پاکستانی افواج نے چھوٹے اور درمیانہ درجے کے ہتھیاروں کا استعمال کیا جس کا ہندوستانی فوج نے بھی معقول جواب دیا ۔تاہم گولہ باری میں کسی بھی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن علاقہ میں خوف کا ایک ماحول پایا جا رہا ہے جہاںلوگ ڈر کے مارے کئی گھنٹوں تک گھروں سے باہر نہیں نکلے ۔آخری اطلاع ملنے تک گولہ باری کا سلسلہ جاری تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا