ڈی ڈی سی ممبر شازیہ کوثر کا تحصیل دفتر کوٹرنکہ دورہ

0
0

تحصیلدار اور دیگر اسٹاف غیر حاضر ،عوام کاانتظار پھر انتظار ہی رہا !
دلشاد احمد

کوٹرنکہ؍؍ڈی ڈی سی ممبر شازیہ کوثر نے ضلع راجوری کے کوٹرنکہ نے تحصیل دفتر کوٹرنکہ کا دورہ کیا جہاں تحصیلدار اور اکثر اسٹاف غیر حاضر پایا گیا اور مقامی عوام ان افسران کے انتظار میںکھڑے تھے ۔اس موقع پر مقامی لوگوں نے بات کرتے ہوئے کہاکہ ڈومیسائل سرٹیفکیٹ،پہاڑی سرٹیفکیٹ اور آر بی اے جیسی اسناد کو حاصل کرنے کیلئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ تحصیل دفتر میں متعلقہ افسران اپنی ذمہ داریاں صحیح سے انجام نہیں دے رہے ہیں ۔شازیہ نے مزید کہاکہ حاضری رجسٹر اور دیگر ریکارڈ کو دیکھ کر بھی تشویش ہوئی لیکن یہ معاملہ تحصیلدار موصوف سے زیر بحث لایا جائے گا جب کبھی وہ کوٹرنکہ میں موجود ہونگے ۔موصوفہ نے مقامی عوام کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہاکہ محکمہ مال کے افسران سے بات کر کے ان اسناد کو جاری کرنے کیلئے پنچائت سطح پر کیمپوں کا انعقاد کروایا جائے گا ۔انہوںنے تحصیلدار کوٹرنکہ پر زور دیتے ہوئے کہاکہ تحصیل دفتر کے نظام کو بہتر بنایا جائے جہاں شفافیت اور حاضری لازمی ہے ۔انہوںنے کہاکہ لوگوں کو لازمی خدمات فراہم کرنے میں وقت ضائع کرنا ان کے حقوق کی پامالی ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا