بھاجپا ترجمان ڈاکٹر طاہر چوہدری اور ابھیجیت جسروٹیہ نے ٹیکہ کاری مہم کیلئے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا

0
0

کہا ٹیکے کے معیار کو دیکھتے ہوئے ترکی اور برازیل جیسے ممالک ٹیکے کی مانگ کر رہے ہیں
لازوال ڈیسک
جموں؍؍بھاجپا ترجمان ڈاکٹر طاہر چوہدری اور ترجمان ابھیجیت جسروٹیہ نے ایک بیان میں کووڈ ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کرنے کیلئے وزیر اعظم نرندر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ135کروڑ عوام سے وعدہ پورا کیا گیاجہاں فرنٹ لائین ورکر اور فوجی جوانوں کو ترجیحات میں شامل کیا گیا۔انہوںنے کہا کہ یہ ایک واضح پیغام ہے کہ وزیر اعظم عوام کو خیال رکھتے ہیں نہ کہ وی آئی پیز کا ۔انہوںنے اپنے مشترکہ بیان میں دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم کی مبارک باد پیش کی جسے حکومت ہند نے شروع کیا ہے۔انہوںنے کہاکہ حزب اختلاف کی جماعتیں وزیر اعظم کی تنقید کر رہی ہیں اور کووڈ ویکسین کا آغاز کر کے انہوںنے تنقید نگاروں کو خاموش کر دیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ ٹیکے کے معیار کو دیکھتے ہوئے ترکی اور برازیل جیسے ممالک ٹیکے کی مانگ کر رہے ہیں ۔وہیں ڈاکٹر طاہر نے ہندوستانی سائنسدانوں کی جانب سے اس میدان میں اٹھائے گئے کڑے اقدامات کو سراہا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا