دس کلو میٹر منی مراتھن میں دس لوگوں کو میڈل اور اسناد دی گئیں
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ٹائیگر ڈویژن کی سن راز برگیڈ نے فوج کے دن کے موقع پر محل شاہاں میں کئی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جن میں ہتھیاروں کی نمائش ،پائیپ بینڈ پرفارمنس اور دس کلومیٹر منی مراتھن سر فہرست ہیں ۔واضح رہے اس تقریب کا خاص موضوع ’ہندوستانی فوج مضبوط اور قابل‘ تھا ۔وہیں منی مراتھن میں پچاس نوجوانوں نے حصہ لیا جن میں دس کو میڈل اور اسناد سے نوازہ گیا ۔وہیں فوج کی جانب سے نوجوانوںکے جذبے کو بڑھانے کیلئے ایک سینٹرل بورڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں کئی اہم خصوصیات کو شامل کیا گیا۔بعدا زاں ہتھیاروں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء کو ہتھیاروں کے متعلق جانکاری فراہم کی گئی اور ان سرگرمیوں کے آخر میں پائیپ بینڈ کا انعقاد کیا گیا ۔