سی ایس آر اور ایس ڈی اسکیم کے تحت این ایچ پی سی نے ہائی اسکول کنڈرا میں کام مکمل کیا

0
0

تین سرکاری اسکولوں کے کام مکمل کر کے اسکول انتظامیہ کے سپرد کئے گئے:این رام
لازوال ڈیسک

جموں؍؍سلال پاور اسٹیشن کی جانب سے سی ایس آر اور ایس ڈی اسکیم کے تحت گورنمنٹ ہائی اسکول کنڈرا میں کئی تعمیری اور مرمتی کام مکمل ہوئے ۔اس سلسلے میں پاور اسٹیشن کی جانب سے انٹر لاک ٹائیل ، بیت الخلاء کی تعمیر اور اسکولی عمارت کی مرمت کی جسے پاور اسٹیشن ہیڈ اور جنر ل منیجر ایم رام نے اسکول انتظامیہ سے سپرد کیا ۔اس موقع پر سی ای و ریاسی مشتاق احمد اور سرپنچ کنڈرا بود ھ راج بھی موجود تھے ۔واضح رہے اسٹیشن کی جانب سے چار اسکولوں کے کام شروع کیا گیا تھا جن میں سے تین کا کام مکمل ہو چکا ہے ۔اسی سلسلے میں پاور اسٹیشن نے گورنمنٹ مڈل اسکول بکل اور گورنمنٹ ہائی اسکول کھیرال کو جولائی اور دسمبر میں اسکول انتظامیہ کے حوالے کیا گیا تھا ۔اس موقع پر سلال پاور اسٹیشن کے ہیڈ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سماج کو تعلیم دینے سے ایک تعلیم یافتہ سماج بنتا ہے ،اسلئے ہمیں ضرورت ہے کہ نسل نو کو بہترین ماحول فراہم کریں ۔اس دوران محکمہ تعلیم کے اعلیٰ عہدیداران نے سلال پاور اسٹیشن کی جانب سے اٹھائے جارہے فلاحی اقدامات کی سراہنا کی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا