مین اسٹریم سیاسی لیڈروں کی گرفتاریاں اور گھروں میں نظر بندی قابل مذمت : سوزؔ

0
0

کہا نعیم اختر اور دوسرے لیڈروں کو کیوں زیر حراست میںرکھا جا رہا ہے؟
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍سابق وزیر پروفیسر سیف الدین سوز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نہایت ہی قابل مذمت بات ہے کہ جموںوکشمیر یونین ٹریٹری میں آئے دن مین اسٹریم سیاسی جماعتوں سے وابستہ لیڈروں کو یا تو جیل میں رکھا جاتا ہے یا گھروں میں نظر بند۔انہوںنے مزید کہاکہ جموںوکشمیر یونین ٹریٹری میں ایسی حرکات روزہ مرہ کی کاروائی بن گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پی ڈی پی کے سینئر لیڈر نعیم اختر کی نظر بندی قابل مذمت ہے کیونکہ موصوف کو بڑی دیر سے حراست میں رکھا گیا ہے۔ ابھی حال کے دنوں میں وہ ایم ایل اے ہوسٹل میں نظر بند تھے اوراب صحت خراب ہونے کی بنا پر نعیم اختر صاحب کو ہسپتال میں علاج کیلئے داخل کیا گیا ۔تازہ خبروں کے مطابق صحت کی خرابی کے باوجود نعیم اختر صاحب نظر بند رہیںگے!انہوںنے سوالیہ عائد کرتے ہوئے کہاکہ پی ڈی پی لیڈر نعیم اختر اور دوسرے لیڈروں کو کیوں زیر حراست رکھا جا رہا ہے؟موصوف نے کہا کہکن وجوہات کی بنا پر نعیم اختر اور دوسرے لیڈروں کو حراست میں رکھا جا رہا ہے اور یونین ٹریٹری ایڈمنسٹریشن کی یہ حرکات افسوسناک اور قابل مذمت ہیں۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا