فاروق خان نے نوجوانوں کو کھیل کود سرگرمیوں میں حصہ لینے پر زور دیا

0
0

مختلف زمروں کے تحت فاتحین میں انعامات تقسیم کئے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍کھیل کود نصاب کا ایک اہم حصہ ہے جس سے جسمانی اور ذہنی صحت قائم رہتی ہے اور کھلاڑیوں کی کلہم ترقی میں مدد ملتی ہے ۔ اس کا اظہار آج لفٹینٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے 26 ویں مردوں کی فری سٹائل ، گریکو رومن سٹائل اور عورتوں کی 12 ویں ریسلنگ چیمپین شپ کی اختتامی تقریب پر کیا ۔ چیمپین شپ 15 جنوری کو ریسلنگ ایسوسی ایشن جے اینڈ کے کے جھنڈے تلے گلشن گراؤنڈ جموں میں شروع ہوئی۔ اس موقعہ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مشیر نے کہا کہ یو ٹی انتظامیہ کھیل کود کے شایق نوجوانوں کو بہترین بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے کیلئے پُر عزم ہے تا کہ وہ اپنی توانائیوں کو ایک مثبت سمت دے سکیں ۔ نوجوانوں کی زندگی میں کھیل کود کیاہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کود سرگرمیوں سے اتفاق اور ہم آہنگی کا احساس پیدا ہوتا ہے ۔ مختلف زمروں کے تحت فاتحین میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے مشیر نے نوجوانوں کو کھیل کود اور غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر زور دیا اور نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کیلئے بڑے پلیٹ فارم قائم کرنے کی ضرورت کو وقت کا اہم تقاضہ قرار دیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا